Thursday, March 28, 2024

امریکا میں بگولوں اور طوفانی بارشوں سے تباہی، دو افراد ہلاک، درجنوں زخمی، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد سیلاب

امریکا میں بگولوں اور طوفانی بارشوں سے تباہی، دو افراد ہلاک، درجنوں زخمی، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد سیلاب
May 12, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان باد وباراں اور بگولوں نے تباہی مچادی۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بگولوں اور بارشوں سے دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دو افراد کی ہلاکت کا واقعہ ارکنساس میں ایک موبائل گھر بگولے کی زد میں آنے سے ہوا۔ دوسری طرف ٹیکساس کے چھوٹے سے قصبے وان میں طوفان باد وباراں کے ساتھ بگولوں نے تباہی مچا دی۔ صرف چھبیس سو افراد کی آبادی کے شہر میں چھبیس افراد کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جبکہ عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ آنے والی بارش سے ٹیکساس سے مشی گن تک پچاس کروڑ کی آبادی متاثر ہوئی ہے اور وسیع علاقےمیں سیلاب کی صورتحال ہے۔