Tuesday, May 21, 2024

امریکا میں بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری

امریکا میں بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری
October 30, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو فائزر کی انسداد کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ حکومت کی منظوری کے بعد ویکسین کا ایک تہائی ٹین ایجرز اور نوجوانوں کے لیے مختص کر لیا گیا۔ آئندہ ہفتے مزید 28 ملین امریکی بچے ویکسین لگوانے کے اہل ہوں گے۔