Tuesday, April 23, 2024

امریکا میں برڈ فلوسے انڈوں کا بحران، انڈے اور مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت میں تریسٹھ سینٹ فی درجن اضافہ

امریکا میں برڈ فلوسے انڈوں کا بحران، انڈے اور مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت میں تریسٹھ سینٹ فی درجن اضافہ
May 23, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں برڈ فلو کی بنا پر انڈوں کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ امریکا کے وسطی ومغربی علاقوں میں تین کروڑ سے زائد مرغیاں برڈ فلو کا شکار ہیں جن میں سے ایک تہائی لیئر ہیں جس سے ملک میں انڈوں کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے اور اس بحران کی قیمت صارفین کو چکانی پڑ رہی ہے۔ کیلیفورنیا کے سنٹر برائے گلوبل سپلائی چین مینجمنٹ کے نک ویاس کا کہنا ہے کہ ایشیا اور دنیا کے دوسرے ممالک میں برڈفلو تو عام سی بات ہے لیکن امریکا میں پہلی بار برڈ فلو کی بیماری اتنی شدید ہوئی ہے جو انڈوں کی ترسیل کے حوالے سے بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں انڈوں کی قیمت میں تریسٹھ سینٹ فی درجن اضافہ ہو گیا ہے جس سے انڈے اور مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یوں امریکی صارفین کو انڈوں کی خریداری پر نصف ارب ڈالر اضافی خرچ کرنا پڑیں گے۔