Sunday, May 19, 2024

امریکا میں برفباری کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گیا

امریکا میں برفباری کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گیا
February 11, 2019
نیو یارک (92 نیوز) امریکا میں برفباری کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں مین 6 انچ تک برفباری پڑ سکتی ہے ۔ ادھر چین میں بھی برفباری نے ہر شے کو اپنی سفیدی میں لپیٹ دیا ہے ۔ دنیا بھر میں موسم کے مختلف رنگ بھر گئے ، کہیں جما دینے والی برفباری تو کہیں موسلادھار بارشوں نےسیلابی صورتحال پیدا کر رکھی ہے ۔ امریکا میں شدید برفباری کا نیا سلسلہ شرو ع ہو گی اہے ، محکمہ موسمیات نے منگل تک مزید 6 انچ تک برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ دوسری جانب پہلے  کی شدید برفباری  کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہو چکا ہے جب کہ منچلے موسم سے لطف اندوز ہونے  کیلئے گھروں سے نکل آئے ہیں ۔ ادھر چین کےمختلف علاقوں میں بھی شدید برفباری کا غلبہ ہے جس کے سبب 200 مکانات  بجلی سے محروم ہو چکے ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک کی  روانی بھی متاثر ہے ۔ برطانیہ میں ایرک نامی طوفان کےبعد شدید بارشوں اور یخ بستہ ہواؤں کا راج شروع ہوگیاہے ،شدیدبارشوں کی وجہ سےحکام نے متعددعلاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔ آسٹریلیا میں بھی موسلادھاربارشوں نےتباہی مچارکھی ہے۔ہزاروں افراد نقل مکانی کرنےپر مجبور ہو چکے ہیں۔