Thursday, March 28, 2024

امریکا میں برفانی طوفان نے وسط مغربی ریاستوں کو منجمد کردیا

امریکا میں برفانی طوفان نے وسط مغربی ریاستوں کو منجمد کردیا
November 27, 2019
نیو یارک (92نیوز) امریکا میں رواں موسم سرما کے پہلے برفانی طوفان نے وسط مغربی ریاستوں کو منجمد کرڈالا ،سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں ،12سے 30انچ تک پڑنے والی برف نے زمین پر بھی سفر ناممکن بنا ڈالا۔ امریکا کی وسط مغربی ریاستوں کو بم نامی برفانی طوفان نے منجمد کرڈالا ، تیز ہواؤں کے ساتھ پڑنے والی برف نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرڈالا ہے، متعدد مقامات پر بارہ سے تیس انچ تک برف پڑچکی ہے۔ خراب موسم کے باعث صرف ڈینور ایئرپورٹ پر پانچ سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جس کی وجہ تھینکس گیونگ ڈے کی چھٹی پر گھر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ برفانی طوفان جنوبی ڈکوٹا، آئیووا، مشی گن، منی سوٹا اور وسکونسن کی جانب بڑھ رہا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک مغربی ریاستوں میں دو سے چار فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔