Wednesday, April 24, 2024

امریکا میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ قرار دیدیا

امریکا میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ قرار دیدیا
July 7, 2019
واشنگٹن ( 92 نیو ز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتحادی بھی تنگ آگئے ، امریکا میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ قرار دیدیا،برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے بڑا انکشاف کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کیا بنے،پوری دنیا ہی پریشان ہو گئی، نسل پرستی اور تعصب کے مارے امریکی صدر سے ان کا اپنا قریبی اتحادی برطانیہ بھی ناخوش نکلا، امریکہ میں برطانوی سفیر سر کِم ڈارک نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے نام اپنے میموز میں امریکی صدر کو ناکارہ، غیر محفوظ اور نااہل قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سر کِم ڈارک کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس ٹھیک سے کام نہیں کر رہا اور ان کے کیریئر کا خاتمہ بدنامی میں ہو سکتا ہے۔ گذشتہ ماہ ارسال کیے جانے والے پیغام میں سر کم نے ایران سے متعلق امریکی پالیسی کو بھی غیر مربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا ہے ، سر کم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا تہران پر حملے کو دس منٹ پہلے یہ کہہ کر روک دینا کہ اس میں صرف 150 افراد مارے جائیں گے، سمجھ سے بالاتر ہے۔ برطانوی سفیر نے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کے معاشی نظام کو تباہ کر دے گی۔ برطانوی وزارت خارجہ نے میل آن سنڈے کو لیک ہونے والی ای میلز شرارت قرار دیا ہے لیکن انہوں نے اس کی صداقت کو مسترد نہیں کیا۔