Friday, May 17, 2024

امریکا میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے دو ٹریلین ڈالر کا منصوبہ تیار

امریکا میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے دو ٹریلین ڈالر کا منصوبہ تیار
April 1, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے دو ٹریلین ڈالر کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ عالمی مقابلے کا منصوبہ امریکا کو چین سے بہتر بنائے گا۔ امریکی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کی جائے گی۔ خطیر سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گا۔ یہ رقم آٹھ برس میں خرچ کی جائے گی۔ منصوبے سے ایک بالکل نئی معیشت وجود میں آئے گی جو چین کو پیچھے چھوڑ دے گی۔