Saturday, April 20, 2024

امریکا میں انسانوں کا آپریشن روبوٹ کرینگے

امریکا میں انسانوں کا آپریشن روبوٹ کرینگے
May 8, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں نیشنل میڈیکل چلڈرن سنٹر اور ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے ڈاکٹرز کی مدد کے لیے روبوٹ سرجن تیار کرلیا۔ اس حوالے سے کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو انسانی آپریشن میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روبوٹ سرجنز کے حوالے سے تجربات ابھی جاری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استفادے سے سرجری کے میدان میں جدت اور علاج کیلئے نئی راہیں کھلنے کی امید ہے۔