Friday, April 26, 2024

امریکا میں انتخابی دنگل ایک روز بعد لگے لگا ، پولنگ کے انتظامات مکمل

امریکا میں انتخابی دنگل ایک روز بعد لگے لگا ، پولنگ کے انتظامات مکمل
November 2, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں انتخابی دنگل ایک دن بعد لگے گا ، ملک بھر میں پولنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار بائیڈن کی اہم ریاستوں میں بھرپور مہم جاری ہے ۔

امریکا میں  انتخابی مہم کا آج آخری روز ، کل صدارتی الیکشن کا دنگل لگے گا ۔  ڈونلڈ ٹرمپ نےمیشی گن،آئیووا اورشمالی کیرولینا میں ریلیوں سے خطاب کیا جس میں  ٹرمپ نےمدمقابل امیدوار جوبائیڈن کونا سمجھ قراردیدیا،کہا کہ  جوبائیڈن جیت گئے توامریکا کے فیصلے چین کرے گا،آپ کا صدر وہ ہے جواپنے ملک کیلئے ڈٹ کرکھڑا ہے۔

ادھر  ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن پینسلوانیا پہنچ گئے،فلاڈیلفیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں کہاٹرمپ نے نفرت کوہوادی،اسے گھرجانا ہوگا، ہم ٹویٹس، اشتعال انگیزی، ناکامی اورغیر ذمہ داری سےتنگ آچکےہیں،ووٹنگ میں ایسے حصہ لیں،جیسے پہلے کبھی نہیں لیا۔

دوسری جانبنیویارک میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا ۔ مظاہرین نے ٹرمپ کیخلاف شدید نعرے بازی، پولیس اورمظاہرین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی  جس کے بعد  متعددافرادگرفتارکر لئے گئے ۔ مظاہرین ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے قریب جاناچاہتے تھے جس سے تصادم کا خدشہ تھا۔