Sunday, May 12, 2024

امریکا میں الیکشن کی تیاریاں ، کمالا ہیریس نے نامزدگی کے بعد انتخابی مہم شروع کر دی

امریکا میں الیکشن کی تیاریاں ، کمالا ہیریس نے نامزدگی کے بعد انتخابی مہم شروع کر دی
August 13, 2020
 کیلیفورنیا (92 نیوز) کیلیفورنیا کی سینٹر کمالہ ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی نائب صدارت کے لیے نامزدگی کے بعد انتخابی مہم شروع کر دی۔ کملا ہیرس نے انتخابی مہم شروع کرنے سے پہلے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سے ملاقات کی ۔ ان کی گھرسے روانگی کو میڈیا نے خصوصی کوریج دی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اپنی مشترکہ انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ بائیڈن اورکمالہ ہیرس ڈیلاوئر میں ایک سیاسی تقریب میں ساتھ نظر آئیں گے۔ امریکہ میں رواں برس نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس کے مجوزہ امیدوار جوبائیڈن نے سینیٹر کمالہ ہیریس کو نائب صدر چن لیا تھا ۔ بائیڈن نے ٹویٹ میں لکھا تھا ان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ کمالہ کو اپنا نائب چن رہے ہیں۔ انھوں کا کہنا تھا کہ کمالہ نہ صرف ایک  نڈر جنگجو  ہیں بلکہ ملک کی بہترین سرکاری ملازم بھی رہی ہیں۔ کمالہ کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بائیڈن امریکہ کی عوام کو متحد کر سکتے ہیں کیونکہ انھوں نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے لڑتے گزاری ہے۔ بطور صدر وہ ایک ایسا امریکہ بنائیں گے جو ہمارے نظریات کی عکاسی کرے گا۔ میرے لیے جماعت کی نائب صدر کی امیدوار کے لیے نامزدگی اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی خاتون ہیں جنھوں نے متعدد ایسی کہانیاں گھڑیں جو درست نہیں تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمالہ کا بائیڈن کے ساتھ ڈیموکریٹک پرائمری بحث کے دوران رویہ تضحیک آمیز تھا اور کسی ایسے شخص کا انتخاب کرنا جو آپ کی بے عزتی کرے یقیناً خاصا مشکل ہوتا ہے۔