Saturday, April 20, 2024

امریکا میں اشاروں کو انگریزی زبان میں تبدیل کرنے والے دستانے ایجاد

امریکا میں اشاروں کو انگریزی زبان میں تبدیل کرنے والے دستانے ایجاد
May 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے ایسے دستانے بنا لیے گئے ہیں جو اشاروں کو انگریزی زبان کی آواز میں بدل سکتے ہیں۔ ان دستانوں میں لگایا گیا ایک مخصوص سینسر ہاتھوں کی حرکت اور پوزیشن محسوس کر کے اس کا مفہوم آواز میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ دستانے امریکی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے بنائے ہیں جنہیں فالج کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔