Friday, April 19, 2024

امریکا میں اسکائی ڈائیورز نے فضا میں پھول کی شکل بنا کرعالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، ایک سو چونسٹھ سکائی ڈائیورز نے فارمیشن میں حصہ لیا

امریکا میں اسکائی ڈائیورز نے فضا میں پھول کی شکل بنا کرعالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، ایک سو چونسٹھ سکائی ڈائیورز نے فارمیشن میں حصہ لیا
August 2, 2015
ایلی نوائے (ویب ڈیسک) امریکا میں اسکائی ڈائیورز نے فضا میں پھول کی شکل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ فضائی کھیل میں ایک سو چونسٹھ سکائی ڈائیورز نے حصہ لیا۔ امریکی ریاست ایلی نوائے میں انٹرنیشنل سکائی ڈائیورز ٹیم کے ارکان نے فضا میں ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر سکائی ڈائیونگ فارمیشن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، سب سے بڑی عمودی سکائی ڈائیونگ کی تشکیل میں مختلف ممالک کے ایک سو چونسٹھ اسکائی ڈائیورز نے حصہ لیا اور ایک دیوہیکل پھول کی شکل بنا دی۔ اسکائی ڈائیورز نے فضا میں چند سکینڈز کیلئے پھول کی شکل بنائی اور پھر الگ الگ ہو گئے۔ اس سے قبل ایک سو اڑتیس سکائی ڈائیورز نے دو ہزار بار میں عالمی ریکارڈ بنایا تھا جسے توڑنے کیلئے موجودہ ٹیم نے تیرہ بار کوشش کی۔