Thursday, March 28, 2024

امریکا میں آج سے عوام کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا

امریکا میں آج سے عوام کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا
December 14, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز)کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے امریکا میں آج سے عوام کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا، بدھ تک 2.9ملین افراد کو ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی، کینیڈا میں بھی آج سے ویکسین لگنی شروع ہو جائے گی۔

کورونا کی تباہی کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے ملک امریکا میں آج سے فائزر کی ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوگی، بدھ کے روز تک 2.9 ملین افراد کو کورونا ویکسین فراہم کی جائےگی۔

کوریئر کمپنیوں نے ٹرکوں اور جہازوں کے ذریعے فائزر کی ویکسین امریکا کی 50 ریاستوں میں بھیج دی ہے۔ ویکسین سب سے پہلے ہیلتھ کیئر ورکرز اور نرسنگ ہومز میں مقیم افراد کو لگائی جائےگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین مختلف علاقوں میں بھجوا دی ،  کہا کہ امریکا صحت یاب ہو، دنیا صحت یاب ہو۔

امریکی  حکام کے مطابق رواں برس کے آخر تک20 ملین امریکیوں کو کورونا ویکسین کی دو خوارکیں ملیں گی۔ جبکہ اگلے سال مارچ سے پہلے تک100 ملین سے زیادہ افراد کو ویکسین لگ جائے گی۔

امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا میں بھی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ آج سے ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائے گا۔