Tuesday, April 23, 2024

امریکا میں آئس کریم میوزیم کھول دیا گیا

امریکا میں آئس کریم میوزیم کھول دیا گیا
October 17, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) بچے ہوں یا بڑے آئس کریم کسے پسند نہیں ہوتی ،ایسے ہی دیوانوں کے لئے سین فرانسسکو میں آئس کریم میوزیم کھول دیا گیا جہاں بڑی تعدادمیں شہری  مزیدار آئس کریم سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ اپنی نوعیت کے اس منفردمیوزیم میں نہ صرف اسپرنکل پول ہے بلکہ کینڈی گارڈن بھی خوبصورتی سے بنایاگیا۔ اس کے علاوہ  آئس کریم سے بنا انوکھے آرٹ توجہ کا مرکز بنے رہے ۔