Friday, April 19, 2024

امریکا میں 6 نومبر کو وسط مدتی انتخابات کیلئے سابق صدر باراک اوباما بھی متحرک

امریکا میں 6 نومبر کو وسط مدتی انتخابات کیلئے سابق صدر باراک اوباما بھی متحرک
October 23, 2018
لاس ویگاس (92 نیوز) امریکا میں 6 نومبر کو وسط مدتی انتخابات کیلئے سابق صدر باراک اوباما بھی خاصے متحرک ہیں۔ لاس ویگاس میں انتخابی ریلی سے خطاب میں باراک اوباما نے ٹرمپ انتظامیہ اور اسکی پالیسوں پر شدید تنقید کی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صدر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکی جمہوریت کو وائٹ ہائوس میں بیٹھے شخص یا ری پبلکن پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ جمہوریت کو اصل خطرہ اسوقت ہو گا جب عوام جمہوری نظام سے لا تعلق ہو جائیں گے۔ اوباما نے کہا کہ انکی اہلیہ مشیل اگلے صدارتی انتخابات لڑنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ اوباما نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مڈٹرم انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے ری پبلکن حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کریں۔