Friday, May 17, 2024

امریکا میں 35روزہ شٹ ڈاؤن کے بعد کاروباری زندگی بحال

امریکا میں 35روزہ شٹ ڈاؤن کے بعد کاروباری زندگی بحال
January 28, 2019
امریکا ( 92 نیوز) امریکا میں 35 روزہ شٹ ڈاؤن کے بعد کاروباری زندگی  ایک بار پھر بحال ہو گئی ۔سرکاری ایجنسیاں اوردفاتر آج سے دوبارہ کام شروع کردیں گے، تنخواہ نہ ملنے پرمعطل ملازمین کا ازالہ بھی کیاجائےگا۔ امریکا میں ہونیوالی ہڑتال کا اثردفتری زندگی کیساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں پر بھی ہواہے ، شٹ ڈاؤن کے باعث 2020 کے بجٹ سےمتعلق کانگریس کی سماعت اور آئی پی اوز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعدبھی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب تاحال تاخیر کا شکار ہے۔حکام کے مطابق صدر کا خطاب جنوری میں ہونے کا امکان نہیں ہے۔ دو روز قبل وائٹ ہاؤس نےمحکمہ خزانہ کے ساتھ ہونیوالی کانفرنس کال میں سرکاری سرگرمیوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا تھا ، جبکہ امریکی صدرٹرمپ نےبھی آئندہ تین ہفتوں تک سرکاری محکموں اور اداروں کی فنڈنگ دوبارہ شروع ہونےکااعلان کیاتھا۔