Monday, May 13, 2024

امریکا معاشی پابندیوں کے لیے ڈالر کو بطور ہتھیار استعمال کرکے بڑی غلطی کر رہا ہے، ولادی میر پیوٹن

امریکا معاشی پابندیوں کے لیے ڈالر کو بطور ہتھیار استعمال کرکے بڑی غلطی کر رہا ہے، ولادی میر پیوٹن
October 14, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے امریکا معاشی پابندیوں کے لیے ڈالر کو بطور ہتھیار استعمال کرکے بڑی غلطی کر رہا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود وہ خود بیٹھا ہے۔ امریکا بھر میں افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا مختصر فائدے کیلئے طویل مفادات کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ امریکا پابندی سے متاثرہ مصنوعات کی خریداری کیلئے ڈالر کے استعمال کی اجازت نہ دیکر متبادل راہ دکھا رہا ہے۔ روس سمیت پابندی کا شکار ممالک کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ دیگر کرنسیوں میں لین دین کریں۔ فی الحال ڈالر استعمال کر رہے ہیں مگر اس کرنسی سے مکمل علیحدگی کا منصوبہ ہے۔