Wednesday, April 24, 2024

امریکا: فلوریڈا ایئر پورٹ پر فائرنگ، 6 افرادہلاک، 9زخمی

امریکا: فلوریڈا ایئر پورٹ پر فائرنگ، 6 افرادہلاک، 9زخمی
January 7, 2017

فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کرچھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک مسلح شخص ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ میں داخل ہوا اوراس نے ٹرمینل ٹو میں سامان کے لئے مختص علاقے میں اندھادھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

واقعے کے فوری بعد جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد زمین پرگرے ہوئے ہیں اور وہاں موجود دوسرے لوگ مدد کے لئے پکار رہے ہیں جس کے بعد سیکڑوں افراد باہر سڑک پر آ گئے اور پولیس کی گاڑیاں اور ایمولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر کے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ فلوریڈا کے گورنر بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

بعدازاں تحقیقات کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور امریکی فوجی نکلا۔ ملزم ایسٹا بیان سینتیاگو عراق جنگ کے دوران خدمات سرانجام دے چکا ہے۔