Sunday, September 8, 2024

امریکا عرب ملکوں اور قطر کا تنازع حل کرانے کے لیے میدان میں آ گیا

امریکا عرب ملکوں اور قطر کا تنازع حل کرانے کے لیے میدان میں آ گیا
September 8, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا عرب ملکوں اور قطر کا تنازع حل کرانے کے لیے میدان میں آ گیا۔ امریکی صدر کہتے ہیں بات چیت کے ذریعے فوری طور پر ایک معاہدہ سامنے آ سکتا ہے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کو محض آپشن قرار دے دیا۔  

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس دوران خلیجی ریاستوں اور قطر کے درمیان تنازع پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ وہ قطر تنازعے کو حل کرنے اور مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے معاملے پر ڈھیلے پڑ گئے۔ کہتے ہیں پیانگ یانگ کے خلاف فوجی کارروائی سے اجتناب ترجیح ہو گی لیکن کچھ بھی ناگزیر نہیں۔ اگر فوجی کارروائی کرنا پڑی تو یہ شمالی کوریا کے لیے بہت افسوسناک دن ہو گا۔