Friday, April 26, 2024

امریکا: طالبعلم احمد کی صحت بہتر، لکھنے کے قابل ہو گیا

امریکا: طالبعلم احمد کی صحت بہتر، لکھنے کے قابل ہو گیا
March 13, 2017

کراچی (92نیوز) امریکا میں زیرعلاج لاڑکانہ کا طالب علم محمد احمد تیزی سے صحت یاب ہونے لگا، اپنے ہاتھ سے لکھنے کے قابل بھی ہو گیا، محمد احمد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسپتال میں زیر علاج لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کی صحت میں مزید بہتری آ گئی۔ سینئر ڈاکٹرز اور ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طالب علم کو سترہ مارچ تک اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کےبعد محمد احمد کو ان کے والد راشد مشوری کے ساتھ اسپتال کے قریب واقع نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فزیو تھراپی اور انگلش لینگویج کی کلاسز سے محمد احمد کی بولنے کی صلاحیت رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر طالب علم کا مرحلہ وار طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ محمد احمد نے پاکستان زندہ باد اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام بھی لکھ ڈالا۔