Saturday, April 27, 2024

امریکا: شدید بارشوں اور طوفان سے نظام زندگی مفلوج

امریکا: شدید بارشوں اور طوفان سے نظام زندگی مفلوج
April 28, 2016
ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکا میں شدیدبارشوں اورطوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو گیاطوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ ہزاروں افرادبجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق امریکی ریاستوں ٹیکساس،میسوری،میسیسپی،اوکلاہومااورکنساس بارشوں اورطوفان سے شدیدمتاثرہوئی ہیں۔ ٹیکساس،میسوری اورمیسیسپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کے ساتھ اولے بھی برسے جبکہ شدیدبارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ نوے میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی تیزہواؤں اوربگولوں کے طوفان کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ ہوئیں طوفان کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑگئے جبکہ کئی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ بارشوں اورطوفان کے باعث متاثرہ ریاستوں میں بجلی کانظام بھی بری طرح متاثرہوااورہزاروں افرادبجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔