Saturday, April 20, 2024

امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
July 23, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا امریکا سمجھتا تھا کہ ہم کچھ نہیں کررہے، ہم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ایک ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا۔ عمران خان نے کہا میں 20 سال تک کھلاڑی رہا۔ میں آزاد ملک میں پیدا ہونیوالی نسل میں سے ہوں۔ پاکستان نے 60 کی دہائی میں تیزی سےترقی کی۔ 70 کی دہائی کے بعد پاکستان کےحالات میں خرابی پیداہوئی۔ ہمارے ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ لوگ کرپشن،غربت کے درمیان فرق کونہیں سمجھ پاتے جبکہ یہی غربت کی بڑی وجہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان بولے جانتا ہوں آزاد ملک اور آزادی کی اہمیت کیا ہوتی ہے ۔ 2008 کےالیکشن میں ہمیں ایک صوبے میں حکومت ملی۔ ہمیں ورثے میں تجارتی خسارہ ملا۔ حکمران طبقے کی کرپشن نے ملک کو زیادہ نقصان پہنچایا۔ مسلسل جدوجہد سے لوگوں میں شعور پیداکرنے میں کامیاب ہوا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے لیے سب سے پہلا مسئلہ اقتصادی صورتحال تھی۔ حکمرانوں کی کرپشن سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ ہمارے سیاستدان حکومت میں پیسہ بنانے کو جائز سمجھنے لگے۔ ہمارے حکمرانوں نے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں۔ ان کا کہنا تھا ملکی حالات بدلنے کیلئےسیاست میں آنا ضروری تھا۔ ملک کو اس وقت بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔ ادارے مستحکم ہوں تو کالا دھن سفید نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم بولے خطے کی ترقی کیلئے افغانستان میں امن اہم ہے۔ پاکستان کو استحکام کیلئےامن کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے۔ آج کہا جا رہا ہے افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں،بات چیت ہے۔ عمران خان نے کہا صدر ٹرمپ سے ملاقات خوش گوار تجربہ رہا۔ پاکستانی سمجھتے رہے کہ وہ امریکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پہلے بھی کہا تھا افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں۔  افغانستان میں امن بات چیت سے ہی ممکن ہے ۔ افغانستان میں امن کا یہ بہترین وقت ہے۔