Saturday, April 20, 2024

امریکا سے آبدوز ڈیل پر آسٹریلیا اور فرانس میں اختلافات بڑھ گئے

امریکا سے آبدوز ڈیل پر آسٹریلیا اور فرانس میں اختلافات بڑھ گئے
September 18, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) امریکا سے آبدوز ڈیل پر آسٹریلیا اور فرانس میں اختلافات بڑھ گئے۔ فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو ایٹمی سب میرین کے حصول میں معاونت کا اعلان کیا تھا۔ امریکی اور برطانوی وعدے کے بعد آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز خریدنے کا معاہدہ منسوخ کیا۔

امریکا اور آسٹریلیا نے اس فیصلے پر اظہار مایوسی کیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے فرانس حکومت کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت  مایوس کن صورتحال کو سمجھتی ہے۔