امریکا سعودی عرب کو میزائل فراہم کرے گا، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو میزائل فراہم کرنیکی منظوری دے دی۔
پینٹاگون کے مطابق فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کیے جائیں گے۔ میڈیم رینج میزائلوں کی ڈیل کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔ 280 اے آئی ایم ۔120 سی ایڈوانس میڈیم رینج میزائل ہیں۔