Tuesday, May 21, 2024

امریکا، زیر تعمیر ہوٹل کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص ہلاک، 18 زخمی

امریکا، زیر تعمیر ہوٹل کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص ہلاک، 18 زخمی
October 13, 2019
نیواورلینز(92 نیوز) امریکا کے شہر نیواورلینز میں زیر تعمیر ہوٹل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیواورلینز میں واقع 18 منزلہ ہوٹل میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت کا ایک حصہ زمین پر آگرا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ فائرفائٹرز نے عمارت میں کام کرنےوالےمتعدد افرادکو نکال لیا، امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔