Wednesday, April 24, 2024

امریکا روس کی قومی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے : پیوٹن

امریکا روس کی قومی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے : پیوٹن
January 2, 2016
ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدرولادی میرپیوٹن  نے امریکا کوباضابطہ طورپرروس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردے دیا ہے ،روس صدر نے پہلی بارامریکا کو قومی سلامتی کےلیے خطرہ قراردیاہے،قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی میں روس شام میں فضائی کارروائیوں کامعاملہ گول کرگیا۔ تفصیلات کےمطابق ولادی میرپیوٹن نے روس کی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی پردستخط کردئیےروس کی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی میں امریکا کوقومی سلامتی کےلیے خطرہ قراردیاگیاہےنئی حکمت عملی کے تحت روس قومی اوربین الاقوامی تنازعات میں اپناکرداراداکرتارہےگاجس پرروس کومغربی ممالک کے ردعمل کاسامنا بھی کرناپڑسکتا ہے۔ روس نے اپنی نئی حکمت عملی میں ہمسایہ ممالک میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت کی بھی نشاندہی کی ہےنئی حکمت عملی میں روس نے شام میں جاری داعش اورحکومت مخالف باغیوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔