Wednesday, April 24, 2024

امریکا ، روس اور چین نے پاکستان کی افغان امن عمل اجلاس میں شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا

امریکا ، روس اور چین نے پاکستان کی افغان امن عمل اجلاس میں شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا
July 13, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) بیجنگ میں افغان امن عمل سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا، روس اور چین نے پاکستان کی اجلاس میں شمولیت  کو خوش آئند قرار دے دیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں افغان امن عمل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں  چین کے علاوہ  امریکا، روس اور پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ امریکا، چین اور روس نے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چاروں ممالک نے مستقل سیز فائر کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا جبکہ افغانستان میں امن معاہدے کا فریم ورک جلد از جلد تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔