Wednesday, May 8, 2024

امریکا، دنیائے موسیقی کے بڑے ستاروں کی اشیاء نیلام ہونگی

امریکا، دنیائے موسیقی کے بڑے ستاروں کی اشیاء نیلام ہونگی
October 22, 2019
لاس اینجلس(92 نیوز) امریکا میں دنیائے موسیقی کے بڑے ستاروں ٓنجہانی گلوکار کرٹ کوبین سمیت دیگر کی اشیاء نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ان اشیاء میں میں آنجہانی گلوکار کرٹ کوبین کا سویٹر شامل ہے جو تین لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مائیکل جیکسن کی جیکٹ بھی ایک لاکھ ڈالر سے دو لاکھ ڈالر تک بکنے کا امکان ہے۔ دیگر اشیاء میں ایلس پریسلے کی جیکٹ اور بوب ڈیلن کے لکھے گانے بھی شامل ہیں۔ نیلامی چھبیس اکتوبر کو مین ہیٹن میں ہوگی۔