Saturday, May 11, 2024

امریکا دس کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرنے کے قریب ، امریکی حکام

امریکا دس کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرنے کے قریب ، امریکی حکام
April 2, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا دس کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق امریکا میں 9 کروڑ 95 لاکھ 65 ہزار 311 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 امریکی حکام کا کہنا ہے کل آبادی کا تیس فیصد امریکی ویکسین لگوا چکے ۔ پانچ کروڑ 60 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد ویکسین کی دوسری دوز بھی لے چکے ہیں۔ 5 کروڑ 60 لاکھ 89 ہزار 614 افراد کو دوبار ویکسین لگائی جا چکی ہے۔