Saturday, April 20, 2024

امریکا : دریائے مسی سپی بپھر گیا‘ وائیکسبرگ شہر کو بچانے کیلئے حفاظتی دیوار تعمیر

امریکا : دریائے مسی سپی بپھر گیا‘ وائیکسبرگ شہر کو بچانے کیلئے حفاظتی دیوار تعمیر
January 3, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کا دریائے مسی سپی اوہائیو ریور ویلی میں تباہی پھیلانے کے بعد جنوبی ریاستوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سرکاری سطح پر سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاو¿ کیلئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے مسی سپی میں آئندہ چند دنوں میں شدید طغیانی آ سکتی ہے جس کی زد میں سب سے پہلے وائیکسبرگ شہر آئیگا۔ اسی خطرے سے بچاو¿ کیلئے شہر کے تعمیراتی کارکن دن رات عارضی دیوار کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ دریا میں پانی کی سطح تینتالیس فٹ سے بڑھ کر چون فٹ تک ہو سکتی ہے۔ وائیکسبرگ کے میئر جارج فلیگز کہتے ہیں پانی کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے پختہ دیوار تعمیر کی جا رہی ہے۔ دریائے مسی سپی میں شدید سیلاب کا انتباہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایلی نوائے، میسوری ،اوکلاہوما اور ارکنساس میں بارشوں کے بعد سیلاب سے 31افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ٹینیسی ،اوکلاہوماکیرولینا، البامااورکینٹکی میں مزید سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ارکنساس اور اس کے معاون دریابھی بپھرے ہوئے ہیں۔ missi