Thursday, April 25, 2024

امریکا : جڑواں بہن بھائی .... ایک 2015ء دوسرا 2016ء میں پیدا ہوا

امریکا : جڑواں بہن بھائی .... ایک 2015ء دوسرا 2016ء میں پیدا ہوا
January 3, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ چند منٹ کا فرق سال بھر کا فرق بن جاتا ہے۔ ایساہی کچھ کیلیفورنیا میں ہوا جہاں پیدائش میں صرف تین منٹ کے وقفے نے جڑواں بہن بھائی کے یوم پیدائش میں سال بھر کافرق ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں جڑواں بھائی جیلن کی پیدائش اکتیس دسمبر کو رات گیارہ بج کر انسٹھ منٹ پرہوئی تو اس کا بھائی لوئیس صرف تین منٹ بعددنیا میں آیا لیکن یہی تین منٹ کا فرق ان کے یوم پیدائش میں ایک سال کے فرق کا باعث بن گیا۔ اسپتال کی نرس لینیٹ کوٹیزی کا کہنا ہے کہ جڑواں بچوں میں سال کی پیدائش کا فرق شاذ ہی ہوتا ہے اور ان کے چونتیس سالہ کیرئر میں پہلی بار ایسا ہوا کہ جڑواں بہن بھائی کی پیدائش کا سال مختلف ہے۔ بچوں کے والدکہتے ہیں بچوں کی والدہ کو امید تھی کہ ان کا یوم پیدائش ایک ہی ہو گا تاہم اب انہیں بچوں کی سالگرہ کی دو الگ الگ پارٹیوں کا اہتمام کرنا پڑےگا۔