Friday, May 17, 2024

امریکا : ایک ہی روز دو جگہ دھماکے ،37افراد زخمی

امریکا : ایک ہی روز دو جگہ دھماکے ،37افراد زخمی
September 18, 2016
نویارک (ویب ڈٰیسک)امریکا میں ایک ہی روز دوجگہ پر دھماکے ہوگئے،  ایک دھماکا مین ہیٹن کے علاقے چیلسی اور دوسرا  نیوجرسی میں امریکی میرینز کی ریس سے قبل ہوا۔ جن میں انتیس افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ منی سوٹا میں بھی ایک حملہ آورنے شاپنگ مال میں موجود لوگوں پر دھاوا بول دیا ، جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکا پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، امریکی شہر مین ہیٹن کے علاقے چیلسی میں دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا، نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیویارک کے مئیر کے مطابق مین ہیٹن کے واقعے میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تاہم نیویارک سے ایک ڈیوائس ملی ہے جس کے بارے کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ دھماکے میں استعمال ہوئی۔ نیو یارک پولیس نے شہر میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پولیس کی فوری سرگرمیوں کے پیش نظر سڑکوں پر نہ نکلیں۔امریکی صدر باراک اوباما نے ہفتے کی روز ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک آنا تھا۔ دھماکے نے سکیورٹی ایجنسیوں کا پول کھول دیا۔ دوسری طرف نیوجرسی میں ہونے والے دھماکے نے خوف کی لہر میں اضافہ کردیا ، نیوجرسی میں امریکی میرینز کی ریس سے قبل دھماکاہوا ۔جس کے بعد میرینز کے ایتھلیٹس کی ریس ملتوی کردی گئی، مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  اُدھرمنی سوٹا میں بھی شاپنگ مال میں ایک مشتبہ شخص نے لوگوں پر دھاوا بول دیا اور چاقو کے وار کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا سکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں حملہ آورماراگیا۔ مین ہیٹن سمیت نیویارک کے اہم علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اورسکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔