Sunday, May 5, 2024

امریکا : ایک منٹ میں 1120 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے والی سپرسپیڈ گاڑی کے تجربات

امریکا : ایک منٹ میں 1120 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے والی سپرسپیڈ گاڑی کے تجربات
May 12, 2016
لاس ویگاس (ویب ڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس میں ان دنوں ایک ایسی گاڑی کی تیاری پر تجربات کیے جا رہے ہیں جو اتنی تیزرفتاری سے فاصلہ طے کرتی ہے کہ پلک جھپکیں تو آنکھوں سے اوجھل۔ جی ہاں امریکا میں اس گاڑی کو سپرسپیڈ ٹرانسپورٹیشن کا نام دیا گیا ہے۔ سپرسپیڈ گاڑی کی تیاری میں مصروف ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ پانچ برسوں میں ٹرین کی رفتار کو آواز کی رفتار تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔ سپرسپیڈ گاڑی کے فی الحال ابتدائی تجربات جاری ہیں جسے فیوچر ٹرین کہا جارہا ہے۔ سپرسپیڈ گاڑی کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹرین پانچ سو ساٹھ کلومیٹر کا فاصلہ صرف تیس منٹ جبکہ 1120کلومیٹر کا ایک منٹ میں فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔