Friday, March 29, 2024

امریکا ایک بار پھر مظلوم کے بجائے ظالم کے ساتھ کھڑا ہو گیا

امریکا ایک بار پھر مظلوم کے بجائے ظالم کے ساتھ کھڑا ہو گیا
May 16, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی دوغلی پالیسی بھر سامنے آ گئی۔ دہشت گرد ریاست اسرائیل کی حمایت میں اتر آیا۔

امریکا اور فرانس سمیت متعدد استعماری طاقتیں ناجائز ، دہشت گرد اور انسانی حقوق سے عاری ریاست اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر اسرائیل کی کھل کر حمایت کر دی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ٹویٹ کے مطابق بائیڈن نے اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کی۔ اسرائیلی بربریت پر ایک لفظ بھی نہ لکھا۔ امریکی صدر نے  نیتن یاہو کو اسرائیل کے حقِ دفاع کی بھرپورحمایت کا یقین بھی دلایا۔

 امریکا کی جانب سے اسرائیلی دہشت گرد ناجائز اور غیرمشروط حمایت پر امریکی مسلمان شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں۔ مسلمان کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کےعید ملن ایونٹ کا بائیکاٹ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا۔