Sunday, May 5, 2024

امریکا : ایک اور پانچ سال کی بچی پستول سے کھیلتے اچانک گولی چلنے سے ہلاک ہوگئی

امریکا : ایک اور پانچ سال کی بچی پستول سے کھیلتے اچانک گولی چلنے سے ہلاک ہوگئی
May 12, 2016
ڈیٹرائیٹ(92نیوز)امریکا میں ایک اور بچی پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ہلاک ہوگئی بائیس دن میں ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکہ  کی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں پانچ سال کی بچی پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ہلاک ہوگئی  بچی اپنی دادی کے کمرے میں دو  دیگر  بچوں کےساتھ کھیل رہی تھی کہ  اس نے کھیل ہی کھیل میں تکیہ کے نیچے چھپا پستول پکڑ لیا ۔ پستول سے کھیلتے ہوئے  بچی سےگولی چل گئی  اور وہ موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ دوسرے دو بچے محفوظ رہے امریکہ میں بیس اپریل سے اب تک  چھ بچے والدین کے اسلحہ سے کھیلتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں۔