Thursday, April 25, 2024

امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہو گیا

امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہو گیا
June 3, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ نے  ایران سے غیر مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کر دیا ۔ مائیک پومپیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ سوئٹزرلینڈکے وزیر خارجہ انگازیوکےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونےکہا ہے وہ بغیر کسی شرط کےبات چیت کیلئے اکٹھےبیٹھنےکیلئےتیار ہیں۔ پومپیونےکہاصدر ڈونلڈ ٹرمپ تو کافی عرصے سے کہہ رہےہیں کہ وہ ایران سےبات چیت کیلئےتیارہیں۔ اس موقع پرسوئس وزیرِ خارجہ نےکہاایرانی عوام ایران پر پابندیوں کی وجہ سےتکلیف میں ہیں،انہیں انسانی بنیادوں پرادویات اورخوراک مہیاکرنےکی اجازت ہونی چاہئے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان عباس موسوی نےکہاہےکہ امریکامذاکرات کیلئے’لفظی جادوگری‘ کےبجائےعملی اقدام کرے۔ عباس موسوی  کا مزید کہنا تھا کہ پومپیو ایران پر دباؤ بڑھانے کی باتیں کرتے ہیں، یہ امریکا کی پرانی پالیسی ہے جس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔