Thursday, April 25, 2024

امریکا اپنے پادری کی رہائی چاہتا ہے تو پہلے اپنے اقدامات پر نظر دوڑائے، ترک صدر

امریکا اپنے پادری کی رہائی چاہتا ہے تو پہلے اپنے اقدامات پر نظر دوڑائے، ترک صدر
April 22, 2018
انقرہ (92 نیوز) پادری کی رہائی کے امریکی مطالبے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پہلے اپنے اقدامات کی طرف نظر دوڑائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں گرفتار امریکی نژاد پادری کی گرفتاری پر پہلی بار بیان دیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان امریکی صدر اور سینیٹ کی جانب سے پادری کے رہائی کے مطالبے پر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پادری کو رہا نہ کیا گیا تو دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ طیب اردوان نے کہا کہ امریکا اپنے پادری کی رہائی چاہتا ہے تو پہلے اپنے اقدامات پر نظر کرے۔ امریکی نژاد ترک پادری کو ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت میں رابطوں کے الزام میں 35 سال قید کی سنائی گئی ہے۔