Friday, April 19, 2024

امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہ بنائے ، وزیراعظم

امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہ بنائے ، وزیراعظم
November 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہ بنائے۔ امریکی صدر کی بدحواسیوں پر وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کو پاکستان بارے ریکارڈ درست کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں پاکستان نے امریکہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیا کردار ادا کیا سب واضح کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے کہا کہ نائن الیون کے واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا مگر پھر بھی پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں اُس کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم عمران خان لکھتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو  ایک سو تیئس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا اور ٹرمپ جس امداد کی بات کرتے ہیں وہ صرف بیس  ارب  ڈالر تھی  اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانیوں  نے جانوں کی قربانی  دی۔   واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان نے امریکہ سے امداد لی مگر کچھ نہیں کیا ۔