Wednesday, May 1, 2024

امریکا اور یورپ کا روس کو محاذ آرائی سے گریز کا مشورہ

امریکا اور یورپ کا روس کو محاذ آرائی سے گریز کا مشورہ
March 25, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور یورپ نے روس کو محاذ آرائی سے گریز کا مشورہ دے دیا۔

 خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے دورہ یورپ کیا۔ اس دوران انہوں نے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں روس کے ’جارحانہ رویہ‘ سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چین سے متعلق مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے دو طرفہ ڈائیلاگ پر اتفاق کیا گیا۔

 فریقین نے مشترکہ بیان میں کہا چین کیساتھ تعلقات کی نوعیت متفرق ہے۔ ان تعلقات میں تعاون، مقابلہ اور رقابت سب کچھ موجود ہے۔