Friday, April 19, 2024

امریکا اور کیوبا میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا چوتھا دور بھی ناکام، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنا آسان نہیں: امریکی مندوب

امریکا اور کیوبا میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا چوتھا دور بھی ناکام، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنا آسان نہیں: امریکی مندوب
May 23, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا اور کیوبا کے درمیان سفارتخانے کھولنے کا معاہدہ طے نہیں پا سکا جس کے بعد دونوں ممالک نے منجمد سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک میں مذاکرات کا چوتھا دور امریکی محکمہ خارجہ میں ہوا لیکن فریقین کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔ کیوبن وفد کی سربراہ جوزفینا دیدال نے کہا مذاکرات آئندہ چند روز میں دوبارہ ہوں گے تاہم انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ امریکی مذاکراتی نمائندہ رابرٹا جیکسن نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ انتہائی پیچیدہ ہے ایسے میں سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے کسی معاہدے پر پہنچنا اتنا آسان نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا مذاکرات کا موجودہ دور انتہائی ثمرآور تھا اور فریقین اس سوچ کے تحت کہ تنہائی نہیں تعلقات سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے مذاکرات جاری رکھیں گے۔