Friday, April 19, 2024

امریکا اور کینیڈا میں خطرناک ہیٹ ویو کا آغاز ہو گیا

امریکا اور کینیڈا میں خطرناک ہیٹ ویو کا آغاز ہو گیا
July 20, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) موسمیاتی تبدیلیوں نے اب شمالی امریکا کا رخ کر لیا۔ امریکا اور کینیڈا میں خطرناک ہیٹ ویو کا آغاز ہو گیا۔ امریکا میں شدید گرم موسم کا آغاز ہو گیا۔ ہیٹ ویو سے نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن اور مڈ ویسٹ ریجن کے 20 کروڑ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر جانے کا مکان ہے۔ امریکی ریاستوں کو لوراڈو اور کنساس میں بھی ہیٹ ویو نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا۔ دونوں ریاستوں کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گیا۔ نیشنل ویتھر سروس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیو یارک کے میئر نے اپنے شہر میں شدید گرمی کی وجہ سے مقامی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شہریوں سے زیادہ پانی پینے اور اے سی میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ کینیڈا کے صوبوں کیوبک، اون ٹاریو اور نووا سکوٹیا میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ ٹورنٹو میں بھی درجہ حرارت کافی بڑھ گیا ہے۔