Saturday, May 11, 2024

امریکا اور چین کے صدور پیر کو ورچوئل ملاقات کریں گے

امریکا اور چین کے صدور پیر کو ورچوئل ملاقات کریں گے
November 13, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور چین کے صدور پیر کو ورچوئل ملاقات کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق میٹنگ سے دو بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔ باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنے پر بات چیت ہو گی۔ صدر جوبائیڈن اپنی توقعات، ترجیحات اور خدشات واضح کریں گے۔

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ اوران کے امریکی ہم منصب بائیڈن نے ستمبر میں ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔ شی جن پنگ اور جوبائیڈن کی اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے دوران کورونا وائرس، ایٹمی ہتھیاروں اور تائیوان کے حوالے سے اختلافات ہیں۔