Thursday, April 25, 2024

امریکا اور چین نے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی

امریکا اور چین نے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی
September 4, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے دوبڑے ذمہ دار ممالک امریکا اور چین نے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما جی ٹوینٹی کے رکن ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ اس موقع پر امریکا اور چین نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توسیع کا اعلان کیا۔ ماحولیاتی حدت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ ہے۔ پیرس معاہدے کی توسیع کے بعد چین کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس بند کرنا ہوں گے جو کاربن کے اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ وائٹ ہاو¿س کا کہنا ہے کہ عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق صدر باراک اوباما اور صدر شی جن پنگ کے دور حکومت کا اہم سنگ میل ہے۔