Saturday, April 20, 2024

امریکا اور نیٹو کی افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست

امریکا اور نیٹو کی افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست
August 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکا اور نیٹوکی افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی۔

امریکی مددگاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی۔ اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ ہوا۔

مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا کل کراچی میں لینڈ کرنے کا امکان ہے، افغانستان سے 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لائے جائیں گے۔