Sunday, May 19, 2024

امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھا کر ہم نے اپنا کردار ادا کر دیا ، شاہ محمود قریشی

امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھا کر ہم نے اپنا کردار ادا کر دیا ، شاہ محمود قریشی
January 27, 2019
 ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا امریکا طالبان معاہدہ ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔ دونوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھا کر ہم نے اپنا کردار ادا کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا عمران خان کی حکومت ملکی مفاد کا سودا نہیں کرے گی۔ افغان طالبان اور امریکہ اور مذاکرات کی میز پر لے آئے ہیں - اپنے مستقبل کا فیصلہ افغان قوم نے خود کرنا ہے ۔ پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی وزیراعظم،آرمی چیف  سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا غلطی پر تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دور ہ قطر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے قوم کو جلد نئی خوشخبریاں ملنے کا بھی کہا ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت کسی نیب زدہ کو پی اے سی کا چیئرمین نہیں لگانا چاہتی تھی مگر اپوزیشن نے شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی ضد کی ۔ ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے ہمیں اپوزیشن کی بات تسلیم کرنا پڑی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے عنقریب لندن جا کر کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کے سامنے پاکستانی مؤقف پیش کرنے کا عزم بھی دہرایا -