Sunday, May 5, 2024

امریکا اور طالبان تاریخی امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے

امریکا اور طالبان تاریخی امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے
February 29, 2020
دوحہ (92 نیوز) افغانستان میں امن کے حوالے سے تاریخی دن، امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن معاہدے پر دستخط آج قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ زلمے خلیل زاد کی قیادت میں امریکی وفد اور طالبان رہنماء امن معاہدے پر دستخط کے لیے مقامی ہوٹل پہنچ گئے۔ امیر قطر سمیت 50 ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے، وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا دنیا افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے،امن معاہدے پر مُلا عبدالغنی برادر اور زلمے خلیل زاد دستخط کریں گے۔ معاہدے کے تحت امریکا 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرے گا۔ افغانستان میں جنگ بندی کافیصلہ بھی کیا جائے گا۔ امریکا اپنی افواج افغانستان سے نکالنے کا ٹائم ٹیبل دے گا۔