Sunday, May 19, 2024

امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات ، بےدخل کیے گئے سفارت کاروں کو واپس بھیجنے پر رضا مندی

امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات ، بےدخل کیے گئے سفارت کاروں کو واپس بھیجنے پر رضا مندی
June 17, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور روس کے درمیان برف پگھل گئی۔ دونوں ملکوں کے صدور کی جنیوا میں اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں ملک بے دخل کیے گئے سفارت کاروں کو واپس بھیجنے پر رضا مند ہو گئے۔

پیوٹن نے کہا بائیڈن کے ساتھ بات چیت تعمیری رہی۔ بائیڈن کا کہنا ہے پیوٹن جانتے ہیں اگر اب سائبر حملہ ہوا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ اگر روسی اپوزیشن رہنما ناوالنی کی زیر حراست موت ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔