Wednesday, April 24, 2024

امریکا اور بھارت کے گٹھ جوڑ نے خطے میں ایک نئے الائنس کی لکیر کھینچ دی

امریکا اور بھارت کے گٹھ جوڑ نے خطے میں ایک نئے الائنس کی لکیر کھینچ دی
August 31, 2016
لاہور(92نیوز)امریکا اور بھارت کے گٹھ جوڑ نے خطے میں ایک نئے الائنس کو جنم دے دیا ہے جس سے یہ واضح ہوگیا کہ امریکا پاکستان کا خیر خواہ نہیں  جان کیری دورہ بھارت کے دوران بھارت کی زبان بولتے چلے گئے اور پاکستان کی قربانیوں کا ذکر تک نہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوں ڈالرز کا نقصان 70 ہزار سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع  لیکن امریکا نے پھر بھی پاکستان کی قدر کرنا نہ سیکھی  اور روایتی دوہری پالیسی دکھاتے ہوئے بھارت سے نیا الائنس بنا ڈالا۔ جان کیری نے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ڈو مور کا راگ الاپنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دنیا کو بتا دیا کہ امریکا دوغلی پالیسی میں سب سے آگے ہے ۔ جان کیری نے اپنی نیوز بریفنگ میں یہ بتانے کی زحمت ہی گوارا نہ کی کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور قیمتی جانوں کی قربانی دیتا چلا آرہا ہےاور تو اور  سشما سوراج نے اس موقع کا خوب فائدہ اٹھایا اور ایک مرتبہ پھر پٹھان کوٹ اور ممبئی حملوں کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔  یوں خطے میں بھارت اور امریکا کا ایک نیا اسٹریٹیجک اتحاد سامنے آگیا  لیکن دوسری جانب پاکستان اور چین کی بے مثال  دوستی اور الائنس ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہےاور یہ مودی سرکار کے علم میں ہے۔