Friday, April 26, 2024

امریکا اور بھارت نے دوطرفہ فوجی اڈوں کے استعمال کا دفاعی معاہدہ کر لیا

امریکا اور بھارت نے دوطرفہ فوجی اڈوں کے استعمال کا دفاعی معاہدہ کر لیا
August 30, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کریں گے۔ امریکا اور بھارت نے دفاعی معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کے لیے درد سر بن گیا۔ اب امریکا بھی میدان میں کود پڑا اور یوں امریکا بھارت گٹھ جوڑ کھل کر بے نقاب ہو گیا۔ نئے دفاعی معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔ بھوک اور مفلسی میں پھنسے بھارت کو تو امریکی فوجی اڈے استعمال کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں لیکن یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد صرف امریکا کو خطے میں اثرو رسوخ رکھنے کی راہ ہموار کرانا ہے۔ امریکا بھارت معاہدے کے تحت فوجی سازو سامان کی مرمت اور رسد کیلئے اڈے استعمال کئے جائیں گے۔ یوں خطے میں دونوں ممالک دفاعی طور پر پارٹنر ہونگے اور خطے میں پاک چین دوستی کے عظیم الشان منصوبے اقتصادی راہداری پر بھی نظر رکھ سکیں گے۔ حال ہی میں چین نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ بلوچستان کے معاملے پرٹانگ اڑانے سے باز رہے۔ یوں کڑیاں کھلتی نظر آرہی ہیں کہ یہ منصوبہ بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ یہی وجہ ہے کہ حسد کی آگ میں جلتی مودی حکومت نے فوری طور پر امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی پیشکش کر دی اور معاہدہ کر لیا۔ دوسری جانب پاک چین بلند عزم اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا خواہاں ہے۔