Friday, April 26, 2024

امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان سے فوری نکل جانے کی ہدایت

امریکا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان سے فوری نکل جانے کی ہدایت
August 7, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے فوری نکل جانے کی ہدایت کردی۔

کابل میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے افغانستان میں بدامنی عروج پر ہے،  امریکیوں کی جان کو خطرہ ہے، جن امریکی شہریوں کے پاس ٹکٹ کے لئے پیسے نہیں، انہیں رقم فراہم کی جائے گی۔

برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی، فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے مطابق طالبان تیزی سے افغانستان پر قابض ہورہے ہیں۔

دوسری جانب طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج پر بھی قبضہ کرلیا۔